حل پذیر
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - حل ہونے والا، گھل جانے والا۔ "متعدد مالیکیول حل پذیر منفایوں کے گرد محیط ہوتے ہیں" ( ١٩٨٠ء، نامیاتی کیمیا، ٩٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حل' کے ساتھ فارسی مصدر 'پذیر فتن' سے مشتق صیغۂ امر 'پذیر' بطور لاحقہ فاعلی لگنے سے مرکب 'حل پذیر' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤١ء کو "ہماری غذا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - حل ہونے والا، گھل جانے والا۔ "متعدد مالیکیول حل پذیر منفایوں کے گرد محیط ہوتے ہیں" ( ١٩٨٠ء، نامیاتی کیمیا، ٩٠ )
جنس: مذکر